یمن مسئلہ کے فریقین امن مذاکرات میں شرکت پر راضی، بریک تھرو متوقع

نیویارک: یمن کے مسئلے پر بریک تھرو کےامکانات پیدا ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے یمن کےمطابق سعودی اتحاد اورحوثی باغیوں نے سویڈن کے امن مذاکرات میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

نیویارک میں یمن کےمسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، یمن کےلیے اقوام متحدہ کےنمائندے نے کہا کہ فریقین مسئلے کےسیاسی حل کےلیےآماد ہیں۔ دونوں جانب کی قیادت نے کہا ہےکہ وہ سویڈن امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

برطانوی نمائندہ “کیرن پی رس” نے کہا کہ سلامتی کونسل یمن میں جنگ بندی معاہدے کرائے، امریکا کی جانب سے یمن کے فریقین کونومبر کے آخر تک مذاکرات شروع کرنےکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

Comments are closed.