بارسلونا(پ-ر)میں پاک فیڈریشن ویمن کونسل کے زیر اہتمام میلاد النبی کے حوالے سے سیرت کانفرنسکا انعقاد کیا گیا جس میں سو سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔ سیرت النبی پروگرام پاک فیڈریشن کے کمیونٹی ہال بسوس میں منعقد ہوا جس میں پانچ مذہبی اسکالرز خواتین نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ کہ آٹھ لڑکیوں نے نعت خوانی میں حصہ لیا۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مذہبی امور کی منتظمہ شنیلا جبیں زیدی نے سر انجام دیے جبکہ اسٹیج کی بناوٹ و ڈیکوریشن تعلیمی امور کی منتظمہ سیدہ ذکیہ ذوالقرنین نے اپنے ذمہ لی،ایگزیکٹو کونسل نے خواتین مہمانوں کو خوش آمدید کہنے، پروگرام ترتیب دینے اور پروگرام کے بعد کھانا کھلانے کے فرائض سرانجام دیئے۔
کونسل کی چیئرپرسن عروسہ راجہ اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صباء انور نے پاک فیڈریشن کے صدر اور ایگزیکٹو کونسل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خواتین کو با اختیار بنا کر اپنے کلچر کے مطابق مختلف پروگرام منعقد کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں اور خواتین نے پہلی سیرت کانفرنس منعقد کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دیار غیر میں اپنے اسلامی کلچر کو زندہ رکھنے میں ہر ممکن کوشش بجا لائیں گی اور اپنی آنے والی نسلوں کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر سختی سے کار بند رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔
Comments are closed.