سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں کی گرتی لاشیں اور خلاف آئین گرفتاریاں اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے علم بردار اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سوپور کے علاقے ہردیوشوا میں نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے جب کہ غاصب فورسز شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے چھ کشمیری نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا ہے، جنہیں حراستی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.