سری نگر: مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے، جنت نظیر وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، شوپیاں میں نام نہاد محاصرہ و تلاشی آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، دونوں کو سرچ آپریشن کےنام پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں بھارتی حکومت اور غاصب فوج کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔
Comments are closed.