اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کی کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے

او آئی سی سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔  جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ترکی کے وزیر خارجہ اور آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ سعودی عرب اور نائجر کے سنیئر نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

او آئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں بربریت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

Comments are closed.