سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 28 ویں روز بھی جاری ہے۔ بھارتی فوج کے تمام جبر کے سامنے کشمیری عوام سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مودی سرکار اور غاصب فوج کے خلاف مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔
کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کے حوصلے ہر گزرتے دن کے ساتھ بلند ہو رہے ہیں۔
کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق 10 ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے 4 ہزار500 کشمیریوں پر بدنام زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.