سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں غاصب فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب بھارتی فوج نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کے نام پرمعصوم کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقہ ملیہورا میں تازہ کارروائی میں چار کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، قابض فوج کے اہلکاروں کی جانب سے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ہراساں کیا گیا۔
Comments are closed.