مقبوضہ کشمیر میں قتل عام جاری، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری شہید کردیئے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا، بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی، جس میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال، خواتین کی بے حرمتی اور بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو دھماکہ خیز مواد سے مکمل طور پر تباہ کردیا ۔ قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کی بجائے، اسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دی تاہم اہل علاقہ نے احتجاج کر کے بھارت کے اس دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور حریت رہنماؤں نے نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 15 روز کے درمیان بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے.سرچ آپریشن کے نام پر چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔

Comments are closed.