سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام میں غاصب فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو فورس اور بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر نام نہاد تلاشی و محاصرکے نام پر کارروائی کی، حکام نے کلگام کے ساتھ شوپیاں ضلع میں بھی انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھی۔
قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کو حراساں کیں، کارروائی کے دوران قابض بھارتی فوجیوں نے دو کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا، جب کہ بعض کو حراست میں لئے جانے کی بھی اطلات ہیں۔
Comments are closed.