قائد اعظم پاکستان کے مطالبے میں سچے تھے،بھارت قابل اعتبار نہیں، فاروق عبداللہ

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کر لی گئی، ان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ پاکستان کے اپنے مطالبے میں سچے تھے اور بھارت قابل اعتبار ملک نہیں ہے۔

بھارت کے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی 11کروڑ 86لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ یہ جائیداد جموں اور سرینگر میں ہے۔

اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبطگی کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ پاکستان کے اپنے مطالبے میں سچے تھے اور بھارت قابل اعتبار ملک نہیں ہے۔

Comments are closed.