حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی حراست میں المناک موت، پاکستان کا احتجاج
پاکستان الطاف احمد شاہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا رہا۔ بھارتی حکومت الطاف احمد شاہ کا ضروری علاج کرانے میں ناکام رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد : حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی حراست میں المناک موت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ حریت رہنما الطاف احمد شاہ 5 سال سے بھارت کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی حراست میں المناک موت پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی اور پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان الطاف احمد شاہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا رہا۔ بھارتی حکومت الطاف احمد شاہ کا ضروری علاج کرانے میں ناکام رہی ہے۔بھارتی حکومت الطاف احمد شاہ کی اہلخانہ سے ملاقات کرانے میں بھی رکاوٹیں ڈالتی رہی ہے۔
حریت رہنما الطاف احمد شاہ 5 سال سے بھارت کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔ حریت رہنما الطاف احمد شاہ شہید حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد تھے۔
Comments are closed.