یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارتی حکومت ذمہ دار ہو گی، مشعال ملک کا خط
یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں، خط
اسلام آباد : کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں۔ یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔ کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جراح کی۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں اور اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گئی۔
Comments are closed.