مقبوضہ جموں و کشمیر دوسرا غزہ بن رہا ہے:متحدہ جہادکونسل

مقبوضہ جموں و کشمیر دوسرا غزہ بن رہا ہے، پہلگام واقعہ اس کا آغاز ہے ۔قابض بی جے پی حکومت نےایک طے شدہ منصوبے کے تحت پہلگام کا خونین ڈرامہ رچایا ہے تاکہ اسرائیلی طرز پر نہتے کشمیریوں کو بھی زمین و جائیداد اور دیگر معاشی وسائل سے بالجبر بے دخل کر کے ہجرت پر مجبور کرنے کا بہانہ مل جائے ۔

 ترجمان متحدہ  جہاد  کونسل  نے   کہاہے کہ پہلگام واقع کی اڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں غزہ کی طرح کھلی اور وحشیانہ دہشت گردی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ ہر طرف رہائشی مکانات کا انہدام زمین وجائیداد کی ضبطی، ملازمتوں سے برطرفی گرفتاریاں اور شہادتیں دھماکوں اور گولیوں کی گن گرج غزہ جیسا ہوش ربا منظر پیش کر رہا ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے اس وحشت ناک انسانی المیہ پر مصلحتأ مجرمانہ اور جانبدارانہ خاموشی اختیار کرکے بیٹھے ہیں۔بہر حال عالمی اداروں کی جانب دارانہ بے رخی اورمودی حکومت کے سفاکانہ مظالم کے باوچود کشمیری عوام کی تاریخ ساز جدوجہد تا حصول آذادی ہر حال اور ہر قیمت پر جاری رہیگی ان شالله۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قضیہ کشمیر کے بنیادی فریق کی حیثیت سے بلا تاخیر بھرپور سفارتی مہم کے ذریعے عالمی اداروں کو اس گمبھیر اور جان لیوا صورتحال کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرے۔یہ کھلی اور عیاں حقیقت بھلانی نہیں چاہیئے کہ کشمیری عوام کی جان اور آبرو پانی سے زیادہ قیمتی اور قابل توجہ ہے جب تک وہ زندہ ہیں بہتے ۔دریاؤں کا ایک قطرہ نہیں رکے گا جب ان کا خون بہے گا پھر ایک قطرہ پانی نہیں بہےگا۔۔

Comments are closed.