امریکا نے پاکستان کے نامزد آزاد کشمیر کے سابق صدر اور تجرکار سفیر سردارمسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی ہے۔ مسعود خان جلد امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود خان کی ایگریمہ کی درخواست گزشتہ سال نومبر میں بھیجی گئی تھی، امریکا نے سردارمسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کے طور پر منظوری دے دی،امریکی حکومت نے تقرری کے حوالے سے حکومت پاکستان کو باضابطہ طورپرآگاہ کر دیا ہے
Comments are closed.