راولپنڈی :وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہاہے کہ کشمیر کے حصوں کو راے شماری کے بغیر تقسیم نہیں کیا جاسکتا، علاقائی ریفرنڈم کی تجویز اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے ،کشمیریوں کی مرضی کے خلاف پاکستان تنہا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ کشمیریوں سے جس نے بھی غداری کی وہ تباہ ہوگا۔
کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کے مزار کی تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر ر اجا فاروق حید رنے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک سے جس نے غداری کی خواہ وہ کشمیری ہو یا پاکستانی، وہ تباہ ہوا اور ہوگا۔ مسلہ کشمیر پر گلگت بلتستان کی انتخابی سیاست انتہائی افسوسناک ہے۔ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے اپنی جان، مال عزت و آبرو قربان کر دی،مقبوضہ کشمیر کے عوام 73 سال سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔
راجا فاروق حید نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق ملنے چاہییں لیکن صوبے بنانے کا فیصلہ مسلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیریوں کے مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔آزادکشمیر میں کوئی غدار نہیں اگر کوئی ہوا تو ہم خود اس سے نمٹ لیں گے۔آزاد کشمیر میں اکھاڑ بچھاڑ نہ کریں مضبوط مستحکم پاکستان کشمیر کے آزادی کے لیے ناگزیر ہے ۔
Comments are closed.