اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں، بھارت میں 50 سے 60 کروڑ افراد کو دوسرے درجے کا شہری کہا جارہا ہے، خواہش ہے بھارت میں ایسی حکومت آئے جس سے ہم مذاکرات کریں۔
اسلام آباد میں پرامن جنوبی ایشیا کے عنوان سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ بھارت کیساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل ہوں ،اس کے لیے ضروری ہے کہ وہاں ایسی حکومت جو مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی خواہشمند ہو۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پوری کوشش کریں گے بھارت سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر نے پورے جنوبی ایشیا کو یرغمال بنا رکھا ہے، تنازعات کسی بھی خطے کی مجموعی ترقی کو روکنے کا باعث بنتے ہیں۔
Comments are closed.