غاصب بھارتی فوج کی کشمیر میں بربریت جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوجیوں کی بربریت جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب بھارتی فوجیوں نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے قت پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران گولیاں مار کرشہید کردیا،نوجوانوں کی شہادت کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا،بھارتی قابض انتظامیہ نے شوپیاں اور کولگام کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے رکھی۔

 ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوجوانوں کو بھارتی فوج، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بھارتی پولیس کی طرف سے شروع کئے جانے والے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شہید کیاگیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

Comments are closed.