نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط مقبوضہ جموں وکشمیر کی 5اگست2019سے پہلے والی حیثیت بحالی کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی آئین کی دفعہ 370اور35اے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق بھارتی وزیر اورکنسرنڈ گروپ آف سٹیزنز کے رکن یشونت سنہا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی کے جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عزم کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اورجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ضرور بحال ہو گی اوردفعہ 370 اور35 اے کو دوبارہ بھارتی آئین کا حصہ بنایا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حیثیت کی بحالی کیلئے کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی 6 بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے ہفتہ کے روز مقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی کےلئے ایک اتحاد قائم کیا ہے۔ مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کردیا تھا۔
Comments are closed.