طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھل گیا۔
منگل کی صبح افغانستان سے پہلی تجارتی گاڑی پاکستان کی حدود میں داخل
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق منگل کی صبح افغانستان سے پہلی تجارتی گاڑی پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈرائیوروں کی سفری دستاویزات کے معاملے پر تنازع کی وجہ سے طورخم بارڈر گزشتہ 10 روز سے بند تھا، جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید نقصان کا خدشہ تھا۔
حکومتِ پاکستان نے افغانستان سے آنے والی کارگو گاڑیوں کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ کیا تھا جب کہ افغان تاجر اس فیصلے سےاتفاق نہیں کرتے ۔ذرائع کے مطابق افغان قونصل جنرل اور پاکستان حکام کے درمیان طے پایا ہے کہ افغان ڈرائیوروں کو سفری دستاویزات بنانے کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کے بعد بغیر دستاویزات کارگو گاڑیوں کا افغانستان سے پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
Comments are closed.