سعودی ولی عہد کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی، پرتپاک استقبال

عقیل احمد تنولی

اسلام آباد؛ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نور خان ایئرپورٹ پر استقبال کیا، معزز مہمان کو بچوں نے آمد پر پھول کے گلدستے پیش کیئے جس کے بعد شہزادے کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کی گاڑی خود چلائی، انور خان ایئربیس سے وزیراعظم ہاوس تک کے راستے میں مختلف مقامات پر فنکاروں نے اپنے فن کے رنگ بکھیرے۔

وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے محمد بن سلمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، پرتپاک استقبال پر مہمان نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

دورے کے دوران محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ و دیگر سینئر عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدرمملکت کی جانب سے معزز مہمان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

Comments are closed.