الیکشن 2024 شفاف ہوئے، سابق کمشنر کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد تعینات ہونے والے کمشنر راولپنڈی سیف انور جھپہ نے ڈی سی آفس میں پانچوں اضلاع کے ڈی آر اوز کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈی آر او چکوال قراۃ العین، ڈی آر او اٹک راؤ عاطف رضا بھی ساتھ شریک تھے۔
راولپنڈی کے نئے کمشنر سیف انور جھپہ نے کہا کہ ڈی آر او جہلم کیپٹن سمیع بھی ساتھ ہیں، میں نے کمشنر پنڈی کا چارج سنبھالا ہے اور الیکشن میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاوہ کوئی کردار نہیں ہے۔

سیف انور جھپہ نے کہا کہ الیکشن 2024 شفاف انتخابات ہوئے، سابق کمشنر کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.