ٹیکس وصولیاں بڑھانے کامشن،وفاقی حکومت کا  ایف بی آر میں اصلاحات کافیصلہ

وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کافیصلہ کرلیا۔نگران وزیر خزانہ منگل کووفاقی کابینہ کے اجلاس میں منصوبے کی تفصیلات پیش کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ریونیو اور کسٹمز کیلئے علیحدہ بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔ٹیکس حکام کے تحفظات مسترد  کر دئیے گئے ۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے لیے ریونیو اور کسٹمز کیلئے علیحدہ بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے جبکہ نجی شعبے کو شریک کرنے کیساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے گا ۔ایف بی آر حکام کا موقف ہے کہ اصلاحات کیلئے ٹیکس قانون میں ایک ہزار سے زائد آئینی ترامیم درکار ہیں جو پارلیمنٹ ہی کر سکتی ہے۔  اس لیے معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا جائے ۔ایف بی آر حکام نے ٹیکس اور کسٹمز بورڈز میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور وکلاء کی شمولیت پر بھی سخت اعتراض کیاتھا۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترکا موقف ہے کہ دنیا بھر میں ماہرین کو بورڈ ز میں شامل کیاجاتا ہے اور یہ مفادات کا ٹکراؤ ہر گز نہیں۔آئی ایم ایف نے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس ادائیگی کا خود کارنظام لانے کی تجویز دی تھی ۔

Comments are closed.