پاکستان اور سعودیہ کے درمیان 7 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

اسلام آباد؛ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد نے شرکت کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹینڈر ڈائزیشن کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےگئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجُبیر نے دستخط کئے، دونوں ممالک کےکھیلوں اور امور نوجوانان کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط ہوئے، وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجُبیر نے دستخط کیئے، سعودی مصنوعات کی درآمد سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجُبیر نے دستخط کیے، وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کے قیام کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے گئے وزیر پٹرولیم غلام سرورخان اور سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے دستخط کئے، تقریب کے دوران معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور سعودی وزیر توانائی خالدالفالح نے دستخط کیے پاکستان اور سعودی عرب نے متبادل توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے جبکہ وزیر بجلی عمرایوب اور سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے متبادل توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے یادداشت پر دستخط کئے۔۔

Comments are closed.