عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

 بانی  پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔  ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

 گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔  جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔۔روبکار میں بانی پی ٹی آئی  کے دس دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں عدالت میں جمع کرانے کا کہا گیا۔ جواب میں عمران خان کے وکیل خالد یوسف ایڈووکیٹ نے ضمانتی مچلکے عدالتی میں جمع کروا دئیے۔

مزید پڑیں  https://urdu.newsdiplomacy.com/latest-news/tosha-khana-reference/

سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔

Comments are closed.