بیروت:3 لاکھ افراد بے گھر، 5 ارب ڈالر کے املاک کے نقصان کا تخمینہ

مانیٹرنگ ڈیسک

بیروت شہر کے گورنر مروان عبدود کے مطابق بندرگاہ پر دھماکے کے بعدملبہ ہٹانے اور  متاثرہ  عمارتیں گرانے کا سلسلہ بھی جاری ہےدھماکے  کےبعد بندرگاہ ناقابل استعمال ہو گئی ہے  اور اشیائے ضروریہ کی قلت خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے مین 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور انتظامیہ متاثرین کو سائبان، خوراک اور پانی وغیرہ کی فراہمی کررہی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ شہر کے 90 فی صد ہوٹل تباہ ہو چکے۔ جب کہ شہرمیں 5 ارب ڈالر تک کی املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے دوسری جانب دھماکے سے ہونےو الی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے100 ارب لبنانی پاونڈز مختص کیے گئے ہیں۔

لبنان کے صدر مائیکل عون نے بیروت میں ہونے والے سانحے سے متعلق بدھ کو کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ نےدھماکے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے بندرگاہ پر تعینات عملے کو حراست میں لینے کے احکامات کی منظوری دے دی ہے۔

Comments are closed.