شرپسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی 100 سے زائد گاڑیاں نظر آتش

سری نگر؛ گجر نگر کے مسلم اکثریتی علاقے میں پلوامہ خودکش دھماکے کے بعد ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کی 100 سے زائد گاڑیاں نظر آتش کردیں۔

جموں سٹی میں انتہاپسند ہندوؤں کے پرتشدد مظاہرے، علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی جب کہ کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے ۔ تاہم صورتحال قابو سے باھر بتائی جا رہی ہے ۔ بھارتی پولیس نے متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے، مقامی شہریوں کے مطابق جموں میں دہلی حکومت کے آشیرباد سے آر ایس ایس ، بجرنگ دل ، شیوسینا جیسی کٹر مسلم دشمن ھندو تنظیموں کو مسلمانوں پر حملوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔

Comments are closed.