سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا تحریری استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس پا کستان بننا تھا۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں بھی جسٹس اعجاز الاحسن نے بطور رکن شرکت سے انکار کردیا تھا۔ ان کی جگہ جسٹس منصورعلی شاہ شریک ہوئے تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں جسٹس طارق کے بعد دوسرے نمبر پر تھے ۔ان کے استعفے کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ آئندہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس (ر) مظاہرنقوی کیخلاف کارروائی جاری رکھنےکا فیصلہ
اس سےقبل آج سپریم جوڈیشل کونسل نےاجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیاتھا۔
Comments are closed.