حکومت نے مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی  زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی بروز منگل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں عدالتی فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرائی جائے گی ، ایوان میں پارلیمان کی بالادستی اور خود مختاری سے متعلق بھی بحث کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قانون سازی کا بھی امکان ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے ایک ہفتہ قبل طلب کیا گیا ہے۔

Comments are closed.