سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس،14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار

  اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سائفر کیس ٹرائل کا حکم امتناع واپس لیتے ہوئے 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔

سائفر کیس کے اِن کیمرہ ٹرائل کے خلاف  اپیل پرسماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نےمؤقف اختیار کیا کہ  14 دسمبر کے آرڈر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل صاحب اگر آپ کارروائی  واپس لے جانا چاہتے ہیں تو وہاں سے کریں جب آرڈر پاس ہوا تھا۔ اس حوالے سے باقاعدہ آرڈر بھی جاری کریں گے ۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ 13 گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے  سائفر کیس ٹرائل کی 14 دسمبر کے بعد کی تمام کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم امتناع ختم کردیا۔

Comments are closed.