اسلام آباد؛اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی رہائی سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہوگئیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض رہائی کے احکامات لے کر اسلام آباد گئے جس کے بعد شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کردیا گیا۔
شہباز شریف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 385 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
Comments are closed.