اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش کرنے والے چینی باشندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
تھانہ کوہسار پولیس کے مطابق سیکٹر ایف سکسھ میں دو چینی باشندے چوری کی نیت سے نجی بینک کی اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور مختلف آلات نصب کرنے کی کوشش کی۔ نجی بینک کے کراچی ہیڈ آفس نے سی سی ٹی کیمرے میں ملزمان کی مشکوک حرکات دیکھ کر فوری طور پر اسلام آباد پولیس کو اطلاع کی۔ نجی بینک کی کال پر جب مقامی پولیس مذکورہ جگہ پر پہنچی تو ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ سن بن نامی چینی باشندے کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.