ایران میں ہلاک دہشتگردوں کے لواحقین اسلام آباد دھرنے میں ہیں، ماہ رنگ بلوچ

ماہ رنگ بلوچ ، بلوچ یکجہتی کمیٹی  کا ریاست مخالف پراپیگنڈا پوری طرح بے نقاب ہوگیا۔  احتجاجی دھرنے سے خطاب میں  انہوں  نے اعتراف کیاکہ ایران میں ہلاک ہونے والے مطلوب دہشتگرد  تھے۔ دشمن کی ایماء پر رچایا گیا مسنگ پرسنز کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا۔

 ماہ رنگ بلوچ نے خطاب میں کہا کہ ایران میں ہلاک دہشتگردوں کے لواحقین بھی یہاں موجود ہیں۔ بیان سے ریاست پاکستان کو موقف  درست ثابت ہواکہ مسنگ پرسنز بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگرد ہیں ۔ یہ دہشتگرد  ایران اور افغانستان  سے  پاکستان  میں دہشتگردی میں مصروف ہیں۔

 بلوچ یکجہتی کمیٹی کے  احتجاجی مظاہرے کی حقیقت بھی  پوری قوم پر آشکار ہوچکی۔ ماہ رنگ بلوچ ہلاک دہشتگرد عبدالغفار لانگو کی بیٹی ہے۔ لانگو  بی ایل کا سرغنہ اور ریاستی اداروں پر لاتعداد حملوں میں ملوث تھا۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے بھی  کہا ہے کہ    مسنگ پرسن کا شور مچانے والی ماہ رنگ بلوچ بے نقاب ہوگئی۔  مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی  کوچیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا ۔   پوری قوم اور بلوچ عوام   پاک فوج  اور آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر کے ایران میں اس آپریشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے میر جعفر بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں، اسلام آباد میں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیار ہونے والا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا۔

Comments are closed.