مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ،ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔اوکاڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قدرت کا نظام ظالموں سے انتقام لے رہا ہے۔ قدرت نے سوموٹو نوٹس لے لیا ہے۔
چیف آرگنائزر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جو غریب عوام پر چلایا۔ اسی ڈنڈے سے فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ ایک دہشت گرد جماعت کو سیاسی جماعت کا نشان نہیں مل سکتا۔
مریم نواز نے کہا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا فراڈ پکڑا گیا ہے۔ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان ملتا ہے انتخابی نشان نہیں ملتا۔جتنی مضبوط حکومت نواز شریف کو ملے گی، عوام کواتنی بہتر سہولیات دی جائیں گی۔ ان شاءاللہ 8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔
Comments are closed.