مہنگائی کے وار جاری، پیاز،ٹماٹر، انڈوں سمیت 22 اشیاء مزید مہنگی

 مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ 34 فیصد کا اضافہ ہواہے۔پیاز، ٹماٹر، مرغی اور انڈوں سمیت بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح ریکارڈ 44 اعشاریہ 64 فیصد پر پہنچ گئی۔۔

 ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پیاز 18 روپے 31 پیسے مہنگا ہوکر 230 روپے فی کلو ہوگیا۔ ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 155 روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ مرغی 9 روپے 86 پیسے اضافے سے 446 روپے فی کلو ہوگئی ۔انڈے 7 روپے 87 پیسے اضافے سے 425 روپے فی درجن تک جاپہنچے ۔دال ماش 8 روپے 52 پیسے مہنگی ہو کر 545 روپے اورلہسن 12 روپے 41 پیسے بڑھ کر 595 روپے فی کلو ۔

رواں ہفتے کے دوران دال مونگ ،بیف جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی ۔ ایک ہفتے کے دوران آلو، چینی اور پٹرول سمیت آٹھ اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں ۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے اور چینی 1 روپے 32 پیسے کی کمی سے 145 روپے فی کلو ہو گئی ۔ ڈبل روٹی اور دودھ سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

Comments are closed.