پاک امریکہ تعلقات علاقائی اور عالمی امن کیلئے ضروری

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کہتے ہیں پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن کے مشترکہ مفاد میں  ہیں۔۔ سیاسی استحکام، معاشی  مضبوطی اور نئے تکنیکی انقلاب کیلئے پاکستان کی ترجیحات ہیں۔

پاکستانی سفیر مسعود خان  نے کنیکٹیکٹ ورلڈ افیئرز کونسل میں  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دونوں ممالک، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ان  تعلقات میں بہتری کی کوششیں  جاری رکھی جائیں گی۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ دہائیوں پر مشتمل  پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ میں تمام اتار چڑھاؤ کے باوجود، ہمارے درمیان بہت مضبوط شراکت داری ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے اور ان  ت کو مزید مستحکم بنانے   کے لیے دونوں فریق مل کر کام کر رہے ہیں۔  مسعود خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  ہم ان تعلقات کو  مزید بلندی  پر لے جائیں گے۔ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی، افغانستان میں استحکام، خطے کے عوام کو انتہا پسندی سے چھٹکارا دلانے  اور امن و سلامتی کے فروغ  پر توجہ مرکوز  رکھیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  دونوں ریاستیں  گرین انرجی ، گرین  ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی ، صحت، تعلیم، اور تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بھی   کام کر رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اچھی ہے لیکن اسے  مزید  بہتر ہونا چاہیے۔ ہمیں  اپنی اب تک حاصل شدہ  کامیابیوں پر اکتفا نہیں کرنا۔ لہذا  اس لیے غیر سیکیورٹی معاملات   پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ تقریب میں دانشوروں، تھنک ٹینک کمیونٹی کے ارکان اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے  بھرپور شرکت کی۔

Comments are closed.