راولپنڈی: پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرزکو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈئیرز بھی شامل ہیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈئیرز بھی شامل ۔ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر فہیم عامر، بریگیڈئیر راشد محمود، بریگیڈئیرعبدالمعید، بریگیڈئیر شاہد منظور، بریگیڈئیر ارشد محمود، بریگیڈئیر محمد عاطف منشاء، شامل ہیں۔
بریگیڈئیر افتخار حسن چوہدری، بریگیڈئیر محمدعمر بشیر، بریگیڈئیر اسد الرحمان، بریگیڈئیر واجد عزیز، بریگیڈئیر کامران تبریز سویرا، بریگیڈئیر محمد رضا ایزاد اور بریگیڈئیر چوہدری عامر اجمل، بریگیڈئیرجواداحمد قاضی، بریگیڈئیر احسان علی، بریگیڈئیر کامران نذیر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
بریگیڈئیر شبیرناریجو،بریگیڈئیر عاصم رحمانی، بریگیڈئیر جاوید دوست چانڈیو، بریگیڈئیر سید آصف حسین، بریگیڈئیرمحمد اسحاق خٹک ،بریگیڈئیراحمد بلال،بریگیڈئیرمحمد شہباز تبسم،بریگیڈئیرظفر اقبال اوربریگیڈئیر عمران اللہ کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئرمحمد محسن قریشی، بریگیڈئیر ظہیراختر، بریگیڈئیر حمود سلطان، بریگیڈئیر حفیظ الدین، بریگیڈئیر سلمان سلیم، بریگیڈئیر محمد ظفر علی، بریگیڈئیر سید خرم شہزاد، بریگیڈئیر بلال عمیر، بریگیڈئیر عتیق الرحمان، بریگیڈئیر راو علی شان خان اوربریگیڈئیر عبیرہ چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.