میڈرڈ۔وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے علاقائی صدروں کے ساتھ ہفتہ وارمیٹنگ کی۔ جس میں انھوں نے بتایاکہ21 جون کو یورپی یونین کے تمام ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دے گا۔پرتگال کے ساتھ سرحد یکم جولائی تک بند رہے گی۔اسپین کے بادشاہ فیلیپ VI اور پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا اس دن اسپین اور پرتگال سرحد کو دوبارہ کھولنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔
اسپین میں 14 مارچ سے جاری لاک ڈاون 21 جون کو ختم ہوجائے گی ، شہری ملک بھر میں ملک آزادانہ طور پر سفر کرسکیں گے۔ اسپین نے دنیا کورونا وائرس میں سے لاک ڈاؤن نافذ کیا ، بیشتر باشندے ابھی تک حکومت کے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے ایک سے دوسرے شہر جانے سے قاصر ہیں
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ غیر یورپی یونین والے ممالک کے مسافروں کو یکم جولائی سے اسپین میں داخلے کی اجازت ہوگی ، بشرطیکہ سفر کے سلسلے میں باہمی معاہدہ ہو اور اس ملک میں وبائی صورتحال کو مدنظر رکھاجائے گا
سانچیز نےعلاقائی سربراہوں کو بتایا کہ 21 جون سے ملک آنے والے مسافروں کو مزید دو ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آج کی ویڈیو میٹنگ آخری تھی جولائی کے مہینے میں اگلی میٹنگ فیس ٹو فیس ہوگی
Comments are closed.