چین کے ساتھ اشتعال انگیزی بھارت کو مہنگی پڑگئی، بھارتی فوج کا افسراور2 جوان ہلاک

اسلام آباد: چین کے ساتھ اشتعال انگیزی بھارت کو مہنگی پڑگئی، چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ شدت اختیار کر گیا، لداخ کی وادی گیلوان میں چین نے مبینہ سرحدی دراندازی پر بھارتی فوج کا ایک افسر اور دو جوان ہلاک کر دیئے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان چھڑپ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر وادی گیلوان میں ہوئی، گزشتہ کئی دہائیوں میں چین کے ساتھ سرحد پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

 بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی کیلئے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ دونوں فوجوں کے درمیان گزشتہ ماہ بھی چھڑپ ہوئی تھی جس میں کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

 دوسری جانب چینی دفترخارجہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسزنے سرحد عبور کرکے چینی فوجیوں پرحملہ کیا، بھارتی فوجیوں نے پیر کو دو بار سرحد پار کی اور چینی فوجیوں کو اشتعال دلوایا، چینی فوجیوں پرحملے کیے گئے جس کے نتیجے میں فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جو ہلاکتوں کا سبب بنی۔

1 Comment
  1. slotsite says

    From some point on, I am preparing to build my site while browsing various sites. It is now somewhat completed. If you are interested, please come to play with slotsite !!

Comments are closed.