لاہور: معروف کمپیئر، شاعر، ادیب اور اداکار طارق عزیز84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان کے معروف کمپیئر، اداکار، شاعر، ادیب اورسابق رکن قومی اسمبلی طارق عزیز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، ان کی وفات کو پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، طارق عزیز کے انتقال کے ساتھ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا ایک عہد تمام ہوا۔
طارق عزیز 1936 جالندھر میں پیدا ہوئے، انہوں نے پاکستان ریڈیو پاکستان لاہور اور ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا، پاکستان ٹیلی ویژن پر 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام نیلام گھر میں بطور کمپیئر کام کا آغاز کیا، نیلام گھر نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
وہ پی ٹی وی کے پہلے مرد اناؤنسر تھے، طارق عزیز نے “انسانیت”، “ہار گیا انسان” سمیت کئی فلموں میں کام کیا، انہوں نے 2 نگار ایوارڈز اپنے نام کیے، جب کہ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
طارق عزیز نے 90 کی دہائی میں سیاست میں بھی قدم رکھا اور قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ ادیب کے ساتھ ساتھ پنجابی کے ایک اچھے شاعر بھی تھے ان کا پنجابی کا مجموعہ ‘‘ہمزاد دا دکھ’’ بہت مقبول رہا۔
cheapest 100mg viagra delivered overnight
ciprofloxacin hcl
vermox buy
xenical online