وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس بھی ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی و زرا نے شرکت کی ۔وزیر اعظم آزاد کشمیراور وزرائے اعلی ٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
وفاقی وزیراسدعمراور میجرجنرل آصف محمود گورایا نے اجلاس کو کورونا وباء کے پھیلاو ،اسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ ، شرح اموت ،مستقبل کی حکمت عملی اورفیصلوں پرعملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری تمام تر توجہ اور کورونا وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے ہونی چاہیئں،اسپتالوں میں ادویات اور آکسیجن بیڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، بزرگ اور بیمار افراد کو خاص کر اس وباء سے بچایا جائے ۔
وزیر ا عظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی اس کے باوجود ہر ایک کو بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، آئندہ دو ماہ کے دوران وبا سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اورمربوط حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔ ہمیں اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ پتہ چلے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے ۔
وزیر اعظم نے طبی عملہ کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ڈاکٹرزاور طبی عملہ اس مشکل گھڑی میں قابل فخر خدمات انجام دے رہا ہے اور پوری قوم اس کا اعتراف کرتی ہے ۔میڈیا نے بھی اب تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے ،سنسنی پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہیے ۔
Comments are closed.