متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں کی آمد پرپابندی عائد کردی۔
مانیٹرنگ ڈیسک
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی سی اے) نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر اس وقت تک کے لیے پابندی عائد کی ہے جب تک پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے کووِڈ 19 کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کا آغاز نہ ہوجائے پابندی برقرار رہےگی۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایک احتیاطی اقدام ہے جس کا مقصد آنے والوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ میں یو اے ای کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پروازوں کی معطلی کا آغاز پیر سے ہوگا۔جی سی سی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی ٹرانزٹ سمیت تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مختص لیبارٹری کے قیام تک یو اے ای کے ایئرپورٹس پر وصول نہیں کیا جائے گا۔
Urgent travel alert for passengers travelling from Pakistan.#YouAreResponsible#We_Are_All_Responsible pic.twitter.com/cpQ4RUsjms
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) June 28, 2020
22 جون کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائی کمپنی امارات ایئرلائنز نے 3 جولائی تک پاکستان سے اپنے خدمات عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس کی پرواز کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچنے والے 30 پاکستانیوں کے کووِڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا تھا۔جس کے بعد 25 جون کو حکومت پاکستان نے بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.