پی آئی اے کا تارکین وطن کو چونا، خصوصی پروازوں کے ٹکٹس کی مد میں لاکھوں روپے کمالئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے سیالکوٹ دفتر میں کچھ عہدیداروں نے رقم بنانے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اٹلی اور پیرس کے لیے خصوصی پروازوں میں 50 یا اس سے زائد پرانے ٹکٹ ہولڈرز کو جگہ دی۔ پالیسی کے مطابق پی آئی اے کووڈ 19 وبا سے پہلے (مارچ کے وسط سے) جاری ہونے والے ٹکٹس کے حامل مسافروں کو کسی مقام کے لیے ایڈجسٹ نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ خصوصی پروازوں کے لیے پی آئی اے نئے ٹکٹ جاری کر رہی ہے جس کی قیمت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے ریگولر پروازوں کے لیے جاری ہونے والے ٹکٹ کے مقابلے میں دُگنی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عہدیداروں نے اٹلی اور پیرس کے سفر کے لیے اپنے مسافروں سے اضافی رقم حاصل کرکے پرانے خریدے گئے ٹکٹس کو ایڈجسٹ کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ عہدیداروں نے یہ دھوکا دہی (فراڈ) کچھ ٹریول ایجنٹس کے تعاون سے کی۔
انہوں نے کہا کہ عہدیداروںبنے اس چال کے ذریعے تقریباً 80 لاکھ روپے بنائے جبکہ عہدیداروں کے اس دھوکے کے ذریعے پی آئی اے ایک بڑی رقم سے محروم بھی رہی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فراڈ کے بارے میں معلوم ہوگیا تھا جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی۔
Comments are closed.