قوم کے لوٹے گئے 11 سو ارب روپے ہضم کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، عمران خان

چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے اور ہر روز ان کے کیسز معاف ہو رہے ہیں، ہر روز باری باری ان کے جرم معاف ہو رہے ہیں۔ اگر یہی کرنا ہے تو باقی لوگوں کو بھی جیل سے رہا کردیں، عمران خان کا کنونشن سے خطاب

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی اور اپنی نسلوں کے لیے جہاد کرنا ہوگا۔ چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے اور ہر روز ان کے کیسز معاف ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام اسٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے حقیقی آزادی کا مقصد بتایا۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں ںے آج چوروں نے ہمارے ملک پر قبضہ کر لیا۔ ہر روز باری باری ان کے جرم معاف ہو رہے ہیں۔ اگر یہی کرنا ہے تو باقی لوگوں کو بھی جیل سے رہا کردیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج فیصلہ کن وقت ہے۔شہباز شریف ہر جگہ جاکر کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں، مانگنے نہیں آیا۔ شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو ذلیل کراتا ہے۔

Comments are closed.