17 خود کش بمبار پاکستان پہنچ گئے، الرٹ جاری

 چاردہشت گرد گروپوں کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ سمیت  بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔  خفیہ اداروں نے 17 خودکش بمبار کے پاکستان پہنچنے کا الرٹ جاری کردیا۔    ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔   اسپیشل اینڈ اسپیسیفک انفارمیشن رپورٹ کے نام سے مراسلہ ارسال   جاری ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کابل میں  ٹی ٹی پی  کی ٹاپ لیڈر شپ کا اجلاس ہوا ہے ۔  جنوری میں پاکستان  میں  دہشت گرد کارروائیوں کا منصوبہ بنایا  گیاہے۔  راولپنڈی اسلام آباد، ڈی آئی خان کوئٹہ، چمن اور دیگر شہروں  میں  حملے ہوسکتے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان نے تحریک طالبان افغانستان سے فنڈزبھی لیے ہیں۔

  دس سے بارہ  جنگجووں کے گروپ کوکمانڈر سلمان عرف صدیق کی سربراہی میں روانہ کیا ہے ۔ یہ دہشتگرد بڈھ بیر میں روپوش ہیں۔مذکورہ کمانڈر کے سہولت کار متنی و عزاخیل میں بھی ہیں۔۔

دہشت گردوں کا ایک مزید گروپ بھی پشاور کے حسن خیل کے علاقے میں موجود ہے ۔  وہ پشاور ، میانوالی ، اٹک اور ڈی جی خان میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرسکتا ہے۔ ڈی آئی خان میں داؤد بتانی گروپ پنجاب  میں  سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا سکتاہے۔دو کمانڈروں مشل اور احمد بلوچ کی سربراہی میں ٹاسک دے دیا گیاہے۔

ایک دوسرے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچ سب نیشنلسٹ راولپنڈی اسلام آباد میں اپنی کمیونٹی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔  اس سلسلے میں بی ایس این ایس کی مٹینگ افغانستان میں ہوئی جہاں 5 جنگجووں کو ٹارگٹ سونپے گئے ہیں۔

Comments are closed.