سپین میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والی کشتی سے17 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ہسپانوی میری ٹائم کے ترجمان کے مطابق سپین کے کینری جزیرے کے قریب مہاجرین کی کشتی میں 17 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ 3 افراد کو زندہ بچالیاگیاہے۔ یہ کشتی کینری سے کچھ فاصلے پر واقع ال ہیرو جزیرےکے جنوب مشرق میں 500 کلومیٹر کے فاصلے دیکھاگیاتھا۔
ہسپانوی حکام کے مطابق بچ جانے والے تینوں افراد کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، کورونا وباء کے دوران افریقہ کے مغربی ساحلوں سے سپین کی طرف تارکین وطن کے لئے ایک بڑا راستہ بن گیاہے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں مہاجرین سپین پہنچ چکے ہیں۔
رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں دو ہزار چار سے زائد تارکین وطن کینری جزیرے پر پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 23 ہزار مہاجرین کشتی کے ذریعے جزیرے پر پہنچے تھے،جن میں 850 کے قریب راستے میں ہی لا پتہ ہوگئے تھے۔
Comments are closed.