سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

بیرون ممالک سے کورونا وائرس متاثرہ مسافروں کے پاکستان آنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سعودی عرب سے آئے مزید 17 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

بیرون ممالک سے آنے والے کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سعودی عرب سے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے والے17مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی708کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 17 مسافروں کے اس وباء سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ وزارت صحت سندھ کے حکام کے مطابق بسوں کے ذریعے مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

Comments are closed.