اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید جب کہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں بچوں سمیت 24 افراد اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں جب کہ سینکڑوں زخمی ہیں اور متعدد کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں پیرکومسجد اقصیٰ میں نمازیوں پراسرائیلی حملے کے نتیجے میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے اور شیخ الجراح میں پرتشدد کارروائیوں کاحماس کی جانب سے راکٹ حملوں سے جواب دیا گیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقے پر 150 کے قریب راکٹس داغے گئے۔
امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے پرتشدد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے، دریں اثناء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں یروشلم میں جاری کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شامل امریکی مندوب نے اعلامیہ جاری کرنے سے قبل عوامی رائے لینے کی تجویز دی۔
Comments are closed.