گزشتہ مالی سال ترسیلات زر29 ارب ڈالرریکارڈ، کورونا کے باوجود 6 ارب ڈالراضافہ

کورونا وباء کے باعث مشکلات کا شکار پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی ہمیشہ کی طرح پیش پیش ہیں،گزشتہ برس تارکین وطن کی جانب سے 29 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 7 ارب 70 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوا کر ترسیلاب زر کے حوالے سے سرفہرست رہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 6 ارب 10 کروڑ ڈالر، برطانیہ میں مقیم تارکین وطن نے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر جب کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ترسیلات زروطن بھجوائیں۔

مالی سال2019-20کے دوران پاکستان کی ترسیلات زر 23ارب ڈالر تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال کورونا کے باوجود پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں، سعودی عرب سے پاکستان بھجوائے جانے والی ترسیلات زر6 ارب 60 کروڑ ڈالر سے بڑھ کراس سال 7 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں اور ان کی شرح میں 1ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

نیوز ڈپلومیسی کو موصول دستاویز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھجوائے جانے والی ترسیلات زر 5 ارب 60 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 6 ارب 10 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں اور ان میں50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھجوائے جانے والی ترسیلات زر 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر4 ارب 10 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی ہیں اور ان میں 1ارب50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ امریکہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھجوائے جانے والی ترسیلازت زر1 ارب 70 ارب ڈالر سے بڑھ کر2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک آ گئی ہیں اور ان میں1 ارب 10  کروڑڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.