راولپنڈی سے 3 افغان دہشت گرد گرفتار، اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد

راولپنڈی پولیس نے تین افغان مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کر کے انہیں تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارےاڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.