غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے بٹوارہ کے قریب دریائے جہلم میں مقامی افراد اور سکول بچوں کو لے جانے والی ایک کشتی منگل کی علی الصبح الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تین بچے لاپتہ اور12زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کشتی گنربل سے بٹوارہ جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنے طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کئی افراد اور بچوں کو پانی سے باہر نکالا ، تاہم کم از کم تین بچے لاپتہ اور12سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔مقامی لوگوں کے علاوہ انتظامیہ نے بھی لاپتہ بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا
جبکہ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔وادی کشمیر میں اس وقت شدیدبارشیں ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں دریائے جہلم خطرے کے نشان کے قریب بہہ رہا ہے۔گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے جہلم سمیت متعدد آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.